rss

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
8 اپریل 2018

 
 

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

شامی شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے تازہ ترین الزامات کی روشنی میں امریکہ نے آئیوری کوسٹ، فرانس، کویت، ہالینڈ، پیرو، پولینڈ، سویڈن اور برطانیہ کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس سوموار کو منعقد ہو گا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ‘ایک مرتبہ پھر ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے معصوم شامی شہریوں کو ہلاک و زخمی کرنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے۔ سلامتی کونسل کو اکٹھا ہو کر اس حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والوں تک فوری رسائی، واقعے کی بابت غیرجانبدارانہ تحقیقات اور اس سنگدلانہ فعل کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرنا چاہیے’۔

امریکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے نئے خودمختار اور غیرجانبدار طریق کار کی حمایت کرتا اور کسی تاخیر کے بغیر طبی امداد اور تصدیق کی فراہمی کے لیے امدادی عملے کو رسائی دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/8370
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں