rss

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سےٹیلی فون پر بات چیت

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español, Русский Русский

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
8 اپریل 2018

 

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے آج صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کی فیصلہ کن معاونت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باقی ماندہ داعش کو شکست دینے کی مہم میں تیزی لانے اور خطے میں دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شام کی صورتحال اور دمشق کے قریب ممکنہ کیمیائی حملے سے متعلق تشویش ناک اطلاعات بھی زیرغور آئیں۔ آخر میں صدر ٹرمپ نے آنے والے انتخابات کے موقع پر عراقی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں