rss

انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے اجرا پر سفیر نکی ہیلی کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español, Русский Русский

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر اطلاعات و عوامی سفارتکاری
برائے فوری اجراء
20 اپریل 2018

 

آج دفتر خارجہ نے 2017 میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی رپورٹس جاری کی ہیں۔ یہ سالانہ رپورٹ 199 ممالک اور خطوں میں انسانی حقوق کا ریکارڈ جانچتی ہے۔ اس سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی نوعیت، وسعت اور شدت سامنے لانے کا موقع ملتا ہے اور یہ تجزیہ ممکن ہوتا ہے کہ آیا حکومتیں انسانی حقوق کے تحفظ کی کوششیں کر رہی ہیں یا اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام ہیں۔

نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ‘انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ امریکی اقدار میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے مرتکب ایران، چین، شام، وینزویلا اور شمالی کوریا جیسے ممالک کو اس میدان میں چیلنج کرتے رہیں گے۔ اس رپورٹ کا اجرا انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ممالک کو خبردار کرتا ہے کہ امریکہ ان پر نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کے لیے یاددہانی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے’


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/8405
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں