rss

قائم مقام وزیرخارجہ جان سلوین کا بیان – کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز پر حملہ

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
قائم مقام وزیرخارجہ جان سلوین کا بیان
برائے فوری اجراء
22 اپریل 2018

 

کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز میں ہونے والے حملے پر میں امریکی حکومت کی جانب سے کڑی مذمت کرتا ہوں۔ اس واقعے میں قریباً 60 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ میں متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہیں بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ اپنے بنیادی جمہوری حقوق سے کام لیتے معصوم شہریوں کے خلاف اس ہولناک واقعہ سے دہشت گردوں کی وحشت اور سنگدلی عیاں ہو گئی ہے۔

امریکہ اپنے افغان اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جس نے اس قابل مذمت حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

امریکہ افغان حکومت، افغان سکیورٹی فورسز اور آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف، قابل اعتبار اور محفوظ انتخابی عمل یقینی بنانے کی کوششوں کے لیے حمایت کی ازسرنو توثیق کرتا ہے۔ ہم امن، سلامتی اور جمہوریت کے حصول کی خاطر افغان عوام کی کوششوں کے حق میں بدستور پرعزم ہیں۔


اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/s/d/2018/280684.htm
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں