rss

وزیرخارجہ پومپئو کا دورہ برسلز، ریاض، یروشلم و عمان

English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 اپریل 2018
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

 

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئو 26 تا 30 اپریل برسلز، ریاض، یروشلم اور عمان کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے میں اہم اتحادیوں اور شراکت داروں سے ملاقات کے متمنی ہیں۔

وزیرخارجہ 26 تا 27 اپریل برسلز کا دورہ کریں گے جہاں وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ سے ملاقات کے علاوہ نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس دوران اتحادیوں میں جولائی میں ہونے والی نیٹو سربراہان مملکت کی کانفرنس کی تیاریوں پر بات چیت ہو گی۔

بعدازاں وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی، اسرائیلی اور اردنی رہنماؤں سے مل کر اہم علاقائی اور دوطرفہ امور پر گفت و شنید کریں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں