rss

آزادی صحافت کے عالمی دن پر وزیرخارجہ پومپئو کا بیان

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
3 مئی 2018

 
 

آزادی صحافت کے 25ویں عالمی دن پر ہم آزاد صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں جو کہ جمہوریت کا لازمی ستون ہے۔

امریکہ صحافت کی آزادی کو جمہوری حکمرانی کے ایک اہم جزو کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔ آزاد صحافت کے فروغ سے شہری مزید آگاہ، متحرک اور سیاسی فیصلہ سازی میں شامل ہو جاتے ہیں اور یوں اپنی حکومتوں کا بہتر طور سے احتساب کر سکتے ہیں۔

آج ہم ان بہت سے صحافیوں اور میڈیا کے کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کی خاطر اکثر بہت بڑے خطرات مول لیتے ہوئے اپنی زندگیاں وقف کیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں