rss

شمالی کوریا سے تین امریکیوں کی رہائی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
9 مئی 2018

 

 

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی ہدایت پر وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور امریکی حکومت کے دیگر نمائندوں نے صدر کی شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے متوقع  ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں 9 مئی کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا۔ وزیر پومپئو کے دورے پر شمالی کوریا کی قیادت نے تین امریکی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی جانب سے ان امریکی شہریوں کی رہائی کے اقدام کو سراہا ہے اور وہ اسے خیرسگالی کا مثبت اشارہ سمجھتے ہیں۔ تینوں امریکیوں کی حالت اچھی معلوم ہوتی ہے اور سبھی کسی سہارے کے بغیر چل کر جہاز تک جا سکتے ہیں۔ تمام امریکی وطن میں ان کا استقبال کرنے اور انہیں اپنے پیاروں سے دوبارہ ملتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں