rss

رمضان پر صدارتی پیغام

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, 中文 (中国) 中文 (中国), Português Português, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
15 مئی 2018

 

 

آج رات چاند نظر آنے پر میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان باہم میل ملاپ اور عبادت کے ذریعے اپنے پیغمبر محمد پر قرآن کے نزول کی یاد مناتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس مقدس دورانیے میں روزے رکھتے، خیرات کرتے، نمازیں پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔

رمضان فرد کی روحانی بالیدگی کو گہرا کرنے اور خدا کی عطا کرہ بہت سی نعمتوں کے شکرانے کے احساس کی تجدید کے لیے اپنی ذات کے جائزے کا موقع ہوتا ہے۔ شکرانے اور غوروفکر کے اس  جذبے کے تحت رمضان گزارنے والے لوگ ہمارے معاشروں میں مضبوطی لانےاور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ  پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے اچھی مثالیں پیش کر سکتے ہیں۔

رمضان ہمیں امریکی زندگی کی مذہبی رنگارنگی میں مسلمانوں کی شامل کردہ فراوانی کی یاد دلاتا ہے۔ امریکہ میں ہم سب کو ایک ایسے آئین کے تحت زندگی گزارنے کا موقع میسر ہے جو مذہبی آزادی کو فروغ دیتا اور مذہبی افعال کا احترام کرتا ہے۔ ہمارا آئین اس امر کی ضمانت دیتا ہےکہ مسلمان اپنے ایمان کے مطابق کسی حکومتی روک ٹوک کے بغیر رمضان کی عبادات کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہمارا آئین تمام امریکیوں کے لیے انسانی روح کی گہری سمجھ بوجھ ممکن بنانے کے لیے متنوع مواقع بھی مہیا کرتا ہے۔

اب جبکہ سے لوگ رمضان کے لیے اکٹھے ہیں تو ایسے میں میلانیا اور میں بھی رحمتوں کے مہینے کی امید میں ان کے ساتھ ہیں۔ رمضان مبارک۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں