rss

‘ایل جی بی ٹی آئی’ کی خوشیوں کے مہینے پر وزیرخارجہ کا بیان

English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
یکم جون 2018

 
 

امریکہ دنیا بھر میں ہم جنس پرست مردوخواتین، دو جنسی، مخلوط الجنس اور بین جنسی (ایل جی بی ٹی آئی) افراد کی خوشیوں میں شریک ہے اور ‘ایل جی بی ٹی آئی’ افراد سمیت تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

دنیا کے بہت سے حصوں میں ‘ایل جی بی ٹی آئی’ افراد اور ان کے حامیوں کو اپنے انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے، پرامن مارچ کرنے ، ریلیاں نکالنے، اپنے خیالات کے اظہار اور محض اپنے میلان کے سبب تشدد، گرفتاریوں، ہراسانی اور دہشت کا سامنا ہے۔ تمام دوسرے لوگوں کی طرح ‘ایل جی بی ٹی آئی’ افراد کو بھی کسی قسم کی انتقامی کارروائی کے خوف سے بے نیاز ہو کر اپنے انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں بشمول اظہار، پرامن اجتماع و میل ملاقات سے مستفید ہونے کی آزادی ہونی چاہیے۔ امریکی ہونے کے ناطے ہم ان حقوق اور آزادیوں کو مقدم رکھتے ہیں اور تمام لوگوں کو ان سے پوری طرح اور مساوی طور سے مستفید ہونے کا حق حاصل ہے۔

امریکہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے استفادے کی راہ میں مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم آپ کو خوشی کے محفوظ اور پرمسرت مہینے کی مبارک باد دیتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں