rss

وزیردفاع ماٹس کی انڈین وزیراعظم مودی سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی محکمہ دفاع
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
3 جون 2018

 
 

وزیر دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کے مطابق:

2 جون کو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیراہتمام 17ویں ایشیائی سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر دفاع ماٹس نے انڈین وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ سنگاپور میں منعقدہ اس کانفرنس کو شنگریلا ڈائیلاگ بھی کہا جاتا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امریکہ انڈیا تعلقات کی اہمیت اور خطہ ہندوالکاہل کو آزاد اور کھلا رکھنے کے لیے عالمی قوانین اور اصولوں کی پاسداری کے لیے تعاون کی غرض سے دونوں ممالک کے کردار پر بات چیت کی۔

وزیراعظم اور وزیردفاع نے امریکہ اور انڈیا کی مضبوط شراکت جاری رکھنے کا عہد اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں