rss

ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان – وزیرخارجہ پومپئو کا کینیڈا، سنگاپور، جنوبی کوریا اور چین کا دورہ

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
7 جون 2018

 

وزیرخارجہ مائیک پومپئو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گروپ آف سیون (جی7) کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے کینیڈا کے شہر کیوبک میں چارلیوئی جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ کے رہنما بھی شریک ہو رہے ہیں۔

بعدازاں وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے ساتھ سنگاپور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیرخارجہ جنوبی کوریا اور چین میں اضافی قیام بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ کا دورہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور خطہ ہندوالکاہل میں اپنے اتحادوں اور شراکتوں کے حوالے سے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

وزیرخارجہ 10 سے 13 جون تک سنگاپور جائیں گے جہاں وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ساتھ صدر کی ملاقات میں شریک ہوں گے اور سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وزیرخارجہ 13 اور 14 جون کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا اتحاد، امریکہ اور جاپان کا اتحاد، ہماری مشترکہ ترجیحات اور شمالی کوریا کے حوالے سے ہماری مشترکہ سوچ کی بابت نئے اقدامات پر بات چیت ہو گی۔

14 جون کو وزیرخارجہ چینی دارالحکومت بیجنگ جائیں گے۔ وزیرخارجہ چینی حکام کے ساتھ ایسے دوطرفہ علاقائی اور عالمگیر مسائل پر گفت و شنید کریں گے جن سے دونوں ملک متاثر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات اور دوران سفر براہ راست ٹویٹس کے لیے @StateDept اور @SecPompeoکو فالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں