rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات

Facebooktwittergoogle_plusmail
हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
11 جون 2018

 
 

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ساتھ اپنی ملاقات کی میزبانی کے سلسلے میں فیاضی اور شراکت پر وزیراعظم لی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے سفارتی، دفاعی اور معاشی مسائل پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ صدر ٹرمپ نے سنگاپور کے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی سربراہی سنبھالنے پر وزیراعظم لی کو مبارک باد بھی پیش کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم لی سے دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں