rss

صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے چیئرمین کم جانگ ان کی باہمی دوطرفہ ملاقات سے قبل بات چیت

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский, Français Français

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
12 جون 2018

 
 

کیپیلا ہوٹل سنگاپور
9:54 صبح

صدر ٹرمپ: جناب چیئرمین، آپ سے ملاقات بے حد اعزاز کی بات ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہم نے باہم مل کر بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور ہم ایک بڑا مسئلہ حل کریں گے، یہ ایک بڑی مشکل ہے جو اب تک حل نہیں ہو پائی۔ میں سمجھتا ہوں کہ مل کر کام کرنے سے ہم اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔ تو یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا بے حد شکریہ۔

چیئرمین کم: (بذریعہ مترجم) (ناقابل سماعت) ہم نے اس ملاقات کے حوالے سے ہر طرح کے شبہات اور مفروضوں کو پیچھے چھوڑا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ امن کے لیے اچھا آغاز ہے۔

صدر ٹرمپ: میں بھی یہی سمجھتا ہوں۔

چیئرمین کم: (بذریعہ مترجم) (ناقابل سماعت)

صدر ٹرمپ:  ہم یہ مسئلہ حل کر لیں گے۔ ہم کامیاب رہیں گے اور میں اس پر آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ہم ایسا کر گزریں گے۔

آپ کا بے حد شکریہ، سبھی کا بے حد شکریہ، شکریہ، آپ کا بہت بہت شکریہ۔

اختتام

9:56 صبح


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں