rss

افغانستان میں جنگ بندی پر وزیرخارجہ مائیک پومپئو کا بیان

English English, العربية العربية, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان

 

 
امریکہ افغان عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔ ہم عید کے موقع پر جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس برس افغان عوام امن کی نئی امید کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
ہم صدر غنی کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع اور امن مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کی حمایت کرتے ہیں۔ جیسا کہ صدر غنی نے افغان عوام کے نام اپنے بیان میں کہا ہے، امن بات چیت میں عالمی فریقین اور قوتوں کے کردار بارے گفت و شنید بھی شامل ہوگی۔ امریکہ اس بات چیت کی حمایت، اس میں سہولت دینے اور اس میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
خونریزی بند ہونے سے تمام افغان عوام کو فائدہ ہے اور ہم نے اس حوالے سے پورے معاشرے میں انتہائی مثبت ردعمل دیکھا ہے۔ ہم نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سپاہی اور پولیس اہلکار طالبان جنگجوؤں کے شانہ بشانہ عید کی نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر افغان اکٹھے عبادت کر سکتے ہیں تو ان کے رہنما بھی اکٹھے ہو کر بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات سلجھا سکتے ہیں۔
امن بات چیت پر رضامندی ایک ایسے متحدہ افغانستان کی تخلیق کے عزم کا اظہار ہے جس میں اس کے تمام شہری امن اور وقار سے زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ امریکہ افغان حکومت، طالبان اور تمام افغان عوام کے ساتھ مل کر ایسے امن معاہدے اور سیاسی تصفیے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے جس سے اس جنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوتا ہو۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں