rss

نائب معاون وزیر اول ایلس ویلز کا دورہ آزربائیجان

Русский Русский, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 جون 2018

 

نائب معاون وزیر اول برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز 27 تا 29 جون آزربائیجان کے دارالحکومت باکو کا دورہ کریں گی جہاں وہ افغانستان کے حوالے سے عالمی رابطہ گروپ (آئی سی جی) کے اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اس اجلاس میں پچاس سے زیادہ ممالک اور عالمی ادارے شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد افغانستان کو امن و سلامتی کے حصول میں مدد دینے کے لیے عالمی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اجلاس کے شرکا آئندہ دس ماہ میں افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت بھی کریں گے۔

اس اجلاس کے موقع پر نائب معاون وزیر اول ایلس ویلز آزربائیجان کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں افغان حکومت اور افغانستان میں نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن کی مسلسل معاونت پر ان کا شکریہ  ادا کریں گی۔ سفیر ویلز اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اعلیٰ سطحی نمائندوں اور بہت سی حکومتوں بشمول چین، جرمنی، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ ان ممالک کی جانب سے افغانستان میں عید کے موقع پر حالیہ جنگ بندی کی حمایت افغان امن عمل کے لیے بھرپور عالمی حمایت کا واضح اشارہ ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں