rss

وزیرخارجہ مائیکل آر پومپئو کی افغانستان میں امریکی افواج اور مشن پرعزم کے سپاہیوں سے ملاقات

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
بیان
10 جولائی 2018

 

ترجمان ہیدا نوئرٹ سے منسوب:

وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے افغانستان کے بگرام ہوائی اڈے پر امریکی اور اتحادی فوجی دستوں سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کیطرف سے  سپاہیوں کا شکریہ ادا کیااور ان کی قربانیوں اور لگن کی تعریف کی۔ افغانستان کو تحفظ  اور افغان عوام کو پر امن مستقبل کا موقع فراہم کرنے پر بھی انہوں نے فوجی دستوں  کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ پومپئو نے پھر کہا کہ طالبان میدان جنگ میں نہیں جیت سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں ہاتھ پر ہاتھ رکھے نہیں بٹھا سکتے اور بالآخر انہیں افغان حکومت کے ساتھ اپنے اختلافات مزاکرات کی میز پر ہی طے کرنا ہونگے۔

وزیر خارجہ نے سپاہیوں کی طرف سے امریکی حکومت بارے داخلی اور عالمی امور بشمول شمالی کوریا پر کیے گئے  سوالات کا جواب بھی دیا۔ان  کا کہنا تھا کہ حکومت جزیرہ نما کوریا کے تنازعات کا پر امن حل چاہتی ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں