rss

مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے پہلے وزارتی اجلاس سے نائب صدر پنس کا خطاب

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
19 جولائی 2018

 

نائب صدر مائیک پنس 26 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی دفتر خارجہ کے زیراہتمام مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والے پہلے وزارتی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ نائب صدر عالمی سطح پر مذہبی آزادی کی اہمیت اور امریکی خارجہ پالیسی میں اس کے کردار پر حکومتوں اور عالمی اداروں کے نمائندوں سے بات کریں گے۔

مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے یہ وزارتی اجلاس 24 تا 26 جولائی امریکی دفتر خارجہ میں ہو گا جس میں مذہبی رہنما، حقوق کے حامی، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان، سرکاری حکام اور دنیا بھر سے عالمی اداروں کے نمائندے مذہبی آزادی کو درپیش مسائل پر بات چیت، مذہبی گروہوں کے خلاف ایذارسانی اور امتیازی سلوک کی روک تھام کے لیے ٹھوس طریقوں کی نشاندہی اور تمام لوگوں کی مذہبی آزادی کے بھرپور احترام کو فروغ دینے کے لیے جمع ہوں گے۔

وزارتی اجلاس سے متعلق اطلاعات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر ای میل کیجیے اور وزارتی اجلاس کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے www.state.gov/religiousfreedom پر وزٹ کیجیے۔ ٹویٹر پر وزارتی اجلاس سے متعلق معلومات سے متعلق آگاہی کے لیے @IRF_Ambassador پر ہیش ٹیگ #IRFMinisterial کو فالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں