rss

خلائی تحقیق کے دن پر صدارتی پیغام

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español, Русский Русский

وائٹ ہاوس
دفتر برائے پریس سیکریٹری
برائے فوری اجراء
20 جولائی 2018

 

خلائی تحقیق کے دن، ہماری قوم امریکہ کے خلائی سفر کی تاریخ کا جشن منا رہی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں خلائی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریبا نصف صدی قبل غیر معمولی مہارت اور حوصلے سے ہم نے ان دیکھی منازل طے کیں، اس مشن کی قیادت نیل آرمسٹرانگ، بز ایلڈرین اور مائیکل کولنز نے کی۔ یہ چاند کی سطح پر اترنے والے پہلے امریکی تھے۔ تب سے لے کر آج تک، دنیا بھر کے لوگ ہمارے قومی ادارہ برائے فضائی و خلائی انتظام اور نجی شعبہ کی معجزانہ تکنیکی ترقی سے مستفید ہورہے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ امریکی عوام کے تخیل اور عزم کی کوئی حد نہیں ،نیز ہم خلائی تحقیق میں جدیدیت کی اس قابل فخر روایت کو جاری رکھیں گے۔

جب سے میں نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے میری انتظامیہ کی توجہ ہماری قوم کے چاند پر واپس لوٹنے کے خلائی پروگرام پر دوبارہ مرکوز کر دی گئی ہے۔ ہم خلائی تجارت، اور مریخ تک انسانی سفر کو ممکن بنانے میں کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ہم کائنات کے چھپے ہوئے راز فاش کر سکیں۔ میں نے حال ہی میں خلائی پالیسی کے حکم نامہ 3 پر دستخط کیے ہیں۔ یہ حکم نامہ وفاقی ایجنسیوں کو بڑھتی ہوئی کمرشل خلائی صنعت کو اپنانے اور مستقبل میں خلائی سفر کو نہ صرف یہ کہ محفوظ بنایا جائے بلکہ اسے فروغ دینے کا حکم نامہ ہے۔ ایسا کرنے سے ہم امریکی ہنرمندی کی طاقت کو مزید بڑھا رہے ہیں ، اس سے ہم امریکہ کی اس نئئ صنف میں برتری اور قائدانہ کردار کی بنیادیں رکھ رہیں ہیں۔ خلائی تحقیق و ترقی امریکی اقدار کی بہترین آئینہ دار ہے۔ اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم ان اقدار کو زمین کے باہر بھی مستقل طور پر قائم رکھیں۔

اس وقت جب ہم ٍخلائی سفر اور مطالعہ کائنات میں قائدانہ کردار برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنے ان اصحاب کشف کی ارواح کو یاد رکھنا چاہیے، جنہوں نے ستاروں سے آگے دیکھا اور اس مستقبل کا سوچا جو کبھی کسی کے خیال میں بھی نہ تھا۔ باہم مل کر اپنی قوم کے سائنسی کارناموں کی تاریخ کا جشن منارہے ہیں اور ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ دریافت کی طرف ایک چھوٹا سا قدم انسانیت کے لیے بہت بڑی کامیابیوں کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں