rss

شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات کی واپسی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
26 جولائی 2018

 

صدر ٹرمپ اور چیئرمین کم جانگ ان نے سنگاپور میں اپنی تاریخی ملاقات کے موقع پر شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے،  امریکہ اور شمالی کوریا میں تعلقات کی تبدیلی اور پائیدار امن قائم کرنے کے لیے دلیرانہ ابتدائی قدم اٹھایا تھا۔ آج چیئرمین کم صدر سے کیے اپنے وعدے کے ایک حصے کی تکمیل کر رہے ہیں جس کے تحت کوریا میں جان دینے والے امریکی فوجیوں کی باقیات واپس لائی جانا ہیں۔ شمالی کوریا کے اقدامات اور مثبت تبدیلی سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

امریکی فضائیہ کا سی 17 جہاز ان فوجیوں کی باقیات کو لے کر شمالی کوریا کے وون سن ایئرپورٹ سے روانہ ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ امریکی فوج کی کوریا کمان کے ارکان اور محکمہ دفاع کی پی او ڈبلیو/ ایم آئی اے اکاؤنٹنگ ایجنسی کے تکنیکی ماہرین بھی موجود ہیں۔ سی 17 یہ باقیات اوسان ہوائی اڈے پر منتقل کر رہا ہے جہاں یکم اگست کو انہیں وطن واپس لانے کی رسمی تقریب ہو گی۔

ان فوجیوں کے لیے بھرپور خراج عقیدت امریکہ پر قرض ہے جنہوں نے اپنے ملک کے لیے جانیں دیں اور ہم ان کی باقیات کو وطن واپس لانے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔ ان باقیات کی باوقار اور مناسب طریقے سے واپسی امریکی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے تاکہ لواحقین انہیں قابل عزت طور سے وصول کر سکیں۔

آج کے اقدامات شمالی کوریا سے باقیات کی واپسی اور وہاں اندازاً 5300 امریکیوں کی باقیات ڈھونڈنے کی کارروائیوں کا ازسرنو آغاز ہیں جو وطن واپس نہیں پہنچے تھے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں