rss

مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس

English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, Português Português, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان

 
 

انسداد دہشت گردی کی آڑ میں مذہبی آزادی پر جبر سے متعلق بیان

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم انسداد دہشت گردی یا دیگر سکیورٹی اقدامات کی آڑ میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کو قابل جواز بنانے، مذہبی گروہوں کے خلاف کارروائیوں اور سول سوسائٹی کے کرداروں بشمول مذہبی گروہوں کی جانب سے پرامن سیاسی اختلاف دبانے کی مذمت کرتے ہیں۔ موثر اور حقوق کے احترام پر مبنی انسداد دہشت گردی کی پالیسی کی ضرورت نمایاں کرتے ہوئے ہم ایسے قوانین کے غلط استعمال یا خلاف ورزی نیز مذہبی آزادی و دیگر شہری و سیاسی حقوق کی قیمت پر ریاستی طاقت کے نفاذ پر تاسف کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ عیاں ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی سکیورٹی اقدامات سے دہشت گرد مضبوط ہوتے اور جواز پاتے ہیں جبکہ بنیاد پرستی تشدد میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

اسی لیے ہم دہشت گردانہ تشدد کا نشانہ بننے والے افراد اور گروہوں کی مدد جاری رکھنے نیز انسانی حقوق کے عالمگیر قوانین کی مطابقت سے پالیسیاں، افعال اور ضوابط کے ذریعے دہشت گردی کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عہد کرتے ہیں۔ متشدد انتہاپسندی اور دہشت گردی کے محرکات کی روک تھام اور خاتمے کے لیے کام کرتے ہوئے ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کامیابی کے لیے ہمارے اپنے افعال اور طرز ہائے عمل کا خاص کردار ہے اور اپنے شراکت داروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ ہم مذہبی آزادی اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب سرکاری حکام کے احتساب کو فروغ دیں گے اور اس امر کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ ایسی خلاف ورزیوں بارے اطلاعات کی متعلقہ طریقہ کار کے تحت تحقیق ہونی چاہیے کیونکہ احتسابی اقدامات کے نفاذ میں ناکامی مسئلے کے محرکات میں شدت پیدا کرتی ہے جس سے دنیا بھر میں ہماری سلامتی مزید کمزور پڑ جاتی ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں