rss

دفتر خارجہ کی جانب سے عبدالرحمان الداخل کی بطور دہشت گرد نامزدگی

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
میڈیا بیان
سرکاری
غیر درجہ بند
31 جولائی 2018

 

دفتر خارجہ نے انتظامی حکم (ای او) 13224 کے سیکشن 1 (بی) کے تحت عبدالرحمان الداخل کو خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد (ایس ڈی جی ڈی) قرار دیا ہے۔ اس حکم کے تحت ایسے غیرملکی افراد پابندی کی زد میں آتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے اقدامات کیے ہوں یا ان کی جانب سے ایسے اقدامات کا نمایاں خدشہ ہو جن سے امریکی شہریوں یا قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا امریکہ کی معیشت کو خطرات لاحق ہوتے ہوں۔ آج اس فیصلے کا مقصد الداخل کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ارتکاب کے لیے وسائل کے حصول سے روکنا ہے۔ اس پابندی کے دیگر نتائج کے علاوہ امریکی دائرہ کار میں آنے والے اس کے تمام اثاثے اور مفادات منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کے لیے عمومی طور پر اس کے ساتھ کسی بھی طرح کا لین دین ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

عبدالرحمان الداخل امریکہ کی نامزد کردہ غیرملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) اور ‘ایس ڈی جی ٹی’ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا دیرینہ رکن ہے اور وہ 1997 سے 2001 کے درمیان انڈیا میں لشکر طیبہ کے حملوں کا عملی رہنما تھا۔ 2004 میں الداخل کو برطانوی فورسز نے عراق میں پکڑا اور 2014 میں پاکستان منتقلی سے قبل وہ عراق اور افغانستان میں امریکی تحویل میں رہا۔ پاکستانی تحویل سے رہائی کے بعد الداخل نے دوبارہ لشکر طیبہ کے لیے کام شروع کر دیا۔ 2016 میں الداخل ریاست جموں کشمیر میں لشکر طیبہ کا جموں خطے کے لیے ڈویژنل کمانڈر تھا۔ 2018 تک وہ بدستور لشکر طیبہ کے سینئر کمانڈر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

آج اس اقدام سے امریکی عوام اور عالمی برادری کو مطلع کیا گیا ہے کہ عبدالرحمان الداخل دہشت گردی میں ملوث رہا یا اس کی جانب سے ایسے اقدامات کا نمایاں خطرہ موجود ہے۔ دہشت گردی میں ملوث افراد اور گروہوں کی ایسی نامزدگیوں سے انہیں سامنے لانے اور امریکی مالیاتی نظام تک ان کی رسائی روکنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں ان نامزدگیوں سے دوسرے ممالک میں نفاذ قانون کے سلسلے میں معاونت یا تکمیل میں مدد مل سکتی ہے۔ مزید براں نامزد کردہ دہشت گرد تنظیم کو جان بوجھ کر مادی معاونت یا وسائل کی فراہمی، ایسی کوشش یا سازش کرنا جرم ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے نامزد کردہ عالمی دہشت گردی تنظیموں اور افراد (ایس ڈی جی ٹی) کی فہرست یہاں دستیاب ہے۔
http://www.state.gov/j/ct/list/index.htm


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں