rss

وزیر خارجہ پومپئو کی انڈین وزیراعظم مودی سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
سرکاری
غیردرجہ بند

 
 

ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کے مطابق:

آج وزیر خارجہ پومپئو نے وزیر ماٹس کے ساتھ انڈین وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی۔ وزیر پومپئو نے امریکہ اور انڈیا کے مابین گہری ہوتی تزویراتی شراکت کی اہمیت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا پیغام پہنچایا نیز سرکردہ عالمی طاقت اور خطے میں سلامتی مہیا کرنے والے ملک کی حیثیت سے انڈیا کے کردار کے لیے امریکی حمایت کے بارے میں بات کی۔ وزیر پومپئو نے وزیراعظم مودی سے امن، استحکام اور بڑھتی ہوئی خوشحالی کے خطے کی حیثیت سے ہندوالکاہل کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر پومپئو نے دوطرفہ تعلقات میں عوامی سطح پر ادا کیے جانے والے کردار کی اہمیت پر بات کی اور امریکہ میں انڈین امریکی برادری کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر پومپئو اور وزیراعظم مودی نے امریکہ انڈیا معاشی شراکت کی اہمیت اور باہمی تجارت کو متوازن اور دوطرفہ انداز میں وسعت دینے پر گفت و شنید بھی کی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں