rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ‘پہلے امریکہ’ ایجنڈے کی بدولت قوت کے ذریعے امن کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔

English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский

 

”دنیا کی تاریخ میں امریکہ اچھائی کی عظیم ترین قوتوں اور سب کے لیے خودمختاری، سلامتی و خوشحالی کے عظیم تر محافظوں میں شامل رہا ہے” ۔۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

اقوام متحدہ سے خطاب: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کے سامنے اپنا دوسرا بڑا خطاب کر رہے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں شریک ہیں جہاں وہ پوری اسمبلی سے خطاب اور دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں شریک ہوں گے۔
  • یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے صدر ٹرمپ کی دوسری بڑی تقریر ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ستمبر 2017 میں اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

باہمی تعاون کی سوچ کا تبادلہ: صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں مضبوط اور خودمختار شراکت داروں میں تعاون کی مثبت سوچ کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ اقوام عالم کے مابین باہمی احترام اور خودمختاری پر مبنی تعاون کی مثبت سوچ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
  • امریکہ مضبوط اور خودمختار شراکت دار چاہتا ہے جو اپنی تقدیر پر قابو رکھتے ہوں۔
  • صدر ٹرمپ ایسے ممالک کی ستائش کرتے ہیں جو اپنے خطوں میں مسائل حل کرنے کے لیے مزید ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اس کی مثال ہے جہاں کے ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔

قوت کے ذریعے امن کا حصول: ٹرمپ انتظامیہ نے 2017 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد ایک سال میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

  • صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تفصیل سے بتایا کہ کیسے ان کی ”پہلے امریکہ” کی پالیسی امریکہ اور دنیا کو محفوظ، مضبوط اور مزید خوشحال بنا رہی ہے۔
  • 2017 میں صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد ایک سال میں ٹرمپ انتظامیہ نے امن کو لاحق متعدد بڑے خطرات کو محدود کیا ہے جن میں شمالی کوریا، ایران اور داعش شامل ہیں۔
  • صدر ٹرمپ نے 2017 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد شمالی کوریا کے حوالے سے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس خطاب میں انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا تھا کہ جوہری اسلحے کا خاتمہ ہی اس کے لیے واحد قابل قبول مستقبل ہے۔
    • صدر ٹرمپ نے سنگاپور میں چیئرمین کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات کی جو کہ کسی امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ ریاست کے مابین پہلی ملاقات تھی۔
    • اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عہد کیا۔
  • ٹرمپ انتظامیہ نے داعش کے خاتمے کی جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
    • اکتوبر 2017 میں داعش کے خود ساختہ دارالحکومت رقہ کو آزاد کرایا گیا۔
    • دسمبر 2017 میں عراقی حکومت نے اعلان کیا کہ داعش کے زیرقبضہ تمام عراقی علاقہ آزاد کرایا جا چکا ہے۔
  • صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کی جانب سے لاحق خطرے اور تباہ کن یکطرفہ جوہری معاہدے کا تذکرہ کیا اور اس کے بعد اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی معاہدے سے دستبرداری کے وعدے کو پورا کیا۔
    • صدر ترمپ نے ایک جامع معاہدے کی بات کی جس کی رو سے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی راہ ہمیشہ کے لیے مسدود ہوتی ہو اور اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت کو اپنی تمام تر ضرررساں سرگرمیاں بشمول دہشت گردی کی معاونت بند کرنا ہو گی۔
  • ٹرمپ انتظامیہ نے امن کو لاحق متعدد دیگر خطرات کا بھی مقابلہ کیا جن کا تذکرہ 2017 میں صدر کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں شامل تھا۔
    • امریکہ نے شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے لیے استعمال ہونے والی جگہوں پر اپنے اتحادیوں کے ہمراہ فضائی حملے کیے۔
    • امریکہ انتظامیہ نے وینزویلا کی حکومت کے خلاف پابندیوں کو وسعت دی۔

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں