rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پرعزم ہیں

English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español, हिन्दी हिन्दी

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
26 ستمبر 2018

 

‘اگر بہت سے اچھے لوگ چند بروں کا مقابلہ نہیں کرتے تو پھر برائی کی جیت ہوتی ہے” ۔۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کی قیادت: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • آج صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔
  • اقوام عالم نے طویل عرصہ پہلے ہی ایسے ہتھیاروں سے لاحق خطرے کا ادراک کر لیا تھا اور ان کی مزید تیاری، پھیلاؤ اور استعمال کی روک تھام میں عالمی برادری کا اہم مفاد ہے۔
  • صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ان ہتھیاروں سے دنیا بھر میں عالمگیر امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دلیرانہ اقدامات کیے ہیں۔

شام سے جواب طلبی: صدر ٹرمپ نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شامی حکومت سے جواب طلبی کے لیے کڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔

  • صدر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے وحشیانہ استعمال نیز اس استعمال کی حمایت یا ایسا ممکن بنانے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
  • صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نےشام کی جانب سے اپنے ہی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے ہولناک حملوں پر اس سے  بازپرس کے لیے فوجی کارروائی کی ہے۔
    • اس برس کے آغاز میں فرانس اور برطانیہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلقہ اہداف کو نشانہ بنایا۔
    • اپریل 2017 میں صدر ٹرمپ نے معصوم شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی شامی ہوائی اڈے پر حملوں کا حکم دیا۔
  • صدر ٹرمپ عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ کیمیائی جنگ کی ممانعت قائم رکھنے کے لیے مل کر کام کرے۔

ایران کے مقابل: ٹرمپ انتظامیہ ایران کی ضرررساں سرگرمیوں  کی روک تھام اور یہ امر یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ یہ سرکش حکومت کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

  • ایرانی حکومت خطے اور دنیا بھر میں تشدد، خونریزی اور افراتفری کو فروغ دیتی ہے۔
    • ایران نے شام، عراق اور یمن میں جنگوں کو ہوا دینے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے۔
    • ایران دنیا میں ریاستی سطح پر دہشت گردی کا سب سے بڑا معاون ہے جو حماس اور حزب اللہ جیسے اپنے دہشت گرد آلہ کاروں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
  • صدر ٹرمپ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں اور انہوں نے ایران کے خلاف جوہری پابندیوں کا ازسرنو نفاذ شروع کیا تاکہ اس حکومت کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی تمام راہوں کو مستقل طور پر بند کیا جا سکے۔
    • جوہری معاملے سے متعلق تمام پابندیاں نومبر کے اوائل سے پوری طرح نافذالعمل ہوں گی۔
  • صدر ٹرمپ عالمی شراکت داروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ یہ امر یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کریں کہ ایرانی حکومت اپنے طرزعمل میں تبدیلی لائے اور کبھی جوہری بم حاصل نہ کر پائے۔

شمالی کوریا کا جوہری اسلحہ ختم کرنے کا کام: صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی بدولت شمالی کوریا کے معاملے پر تاریخی پیش رفت دیکھنے کو ملی جو اپنے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے پر کام کے لیے رضامند ہو گیا ہے۔

  • صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان نے سنگاپور میں تاریخی ملاقات کی جہاں چیئرمین کم نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے پر اپنی رضامندی کی توثیق کی۔
  • اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور صدر ٹرمپ کو یقین ہے کہ شمالی کوریا جوہری اسلحے کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے اقرار کا پاس کرے گا، تاہم ایسا ہونے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔
  • شمالی کوریا نے ایک سال کے عرصے میں کوئی جوہری یا 10 ماہ میں کوئی میزائل تجربہ نہیں کیا۔
  • بعض ممالک نے اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ دنیا کی سلامتی کا دارومدار سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے میں ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باز آ جانا چاہیے۔

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں