امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمانShape
برائے فوری اجرا
پریس ریلیز
28 ستمبر 2018
ذیل میں دیا گیا بیان ترجمان ہیدا نوئرٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران 27 ستمبر کو برما کے دفتر برائے ریاستی مشیرکے وزیر چا ٹن سوی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے برما میں جمہوری تبدیلی اور قومی سطح پر امن و مفاہمت کے حصول کی کوششوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے برما پر زور دیا کہ وہ امریکی دستاویزی رپورٹ اورحقائق سے آگاہی کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن کی جانب میں سامنے لائی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ٹھوس اقداما ت کرے اور ان افعال کے ذمہ دار سکیورٹی فورسز کے ارکان و دیگر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔ وزیر خارجہ نے برما کی حکومت سے رائٹرز کے رپورٹروں وا لون اور چو سو ہو کی فوری رہائی اور آزادی اظہار و صحافت کی صورتحال بہتر بنانے اور اسے تحفظ دینے کے لیے بھی کہا۔