rss

صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
8 اکتوبر 2018

 
 

ہم نے ممتاز سعودی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کے مضمون نگار جمال خشوگی کی سلامتی اور موجودگی کے حوالے سے متضاد اطلاعات سنی ہیں۔

جیسا کہ صدر نے کہا امریکہ کو ان کی گمشدگی پر تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے سعودی عرب کے ساتھ بات کی ہے۔

ہم سعودی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ خشوگی کی گمشدگی بارے تفصیلی تحقیقات میں معاونت کرے اور اس کے نتائج کی بابت شفافیت یقینی بنائے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں