rss

نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ بنگلہ دیش

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
19 اکتوبر 2018

 
 

دفتر برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز 20 تا 23 اکتوبر بنگلہ دیش میں ڈھاکہ اور کاکس بازار کا دورہ کریں گی۔ ڈھاکہ میں وہ بنگلہ دیشی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں امریکہ بنگلہ دیش دوطرفہ شراکت مضبوط بنانے اور خوشحال، مضبوط و باہم مربوط خطہ ہندوالکاہل کی تعمیر میں باہمی تعاون پر بات چیت کریں گی۔

وزیر ویلز 21 اکتوبر کو کاکس بازار میں مہاجر کیمپوں کا دورہ کریں گی جہاں قریباً دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین ہیں۔ ان میں بیشتر لوگ برمی فوج کی جانب سے راخائن ریاست میں نسلی صفائی کے ارتکاب کے نتیجے میں برما سے فرار ہوئے۔ وہ اقوام متحدہ کے اداروں، غیرسرکاری تنظیموں اور مقامی حکومت کے حکام سے ملاقاتیں کریں گی جن میں متاثرہ آبادی تک مدد کی رسائی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اس دورے میں وہ مہاجرین کے بحران پر بنگلہ دیش کے فیاضانہ ردعمل کی ستائش اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے امریکی حمایت کا اظہار کریں گی۔

تازہ ترین معلومات کے لیے ٹوئٹر پر @State_SCA کو فالو کیجیے۔ میڈیا سے متعلق معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں