امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
7 نومبر 2018
جنوبی و وسطیٰ ایشیا کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز افغانستان پر ‘جنیوا وزارتی کانفرنس’ کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کے لیے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا جائیں گی۔ نومبر کے اواخر میں ہونے والی یہ کانفرنس افغان حکومت کے لیے ان اہم اصلاحات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی پیشرفت کی بابت آگاہ کرنے کا موقع ہو گا جن کی بدولت ملک امن اور خود انحصاری کی منزل سے قریب آ جائے گا۔ افغانستان کے 60 سے زیادہ عالمگیر اتحادی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے عزم و ارادے کے بارے میں موثر پیغام بھی دے گی۔
سفیر ویلز افغانستان اور پاکستان سے ہو کر آئیں گی جہاں انہوں نے افغان اور پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں افغانستان اور خطے کے لیے طویل مدتی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور عالمی برادری کی جاری معاونت پر بات چیت کی ہے ۔