rss

نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
8 نومبر 2018

 
 

افغان مفاہمت کے لیے خصوصی نمائندے سفیر زلمے خلیل زاد بین الاداری وفد کے ہمراہ 8 تا 20 نومبر افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔ وہ افغانوں کے مابین مذاکرات کے ہدف کو آگے بڑھانے اور ایسی بات چیت کے لیے افغان حکومتی ارکان اور اس معاملے میں دلچسپی لینے والے دیگر فریقین سے ملاقات کریں گے جس میں طالبان بھی شامل ہوں اور وہ پائیدار امن کا باعث ہو سکے۔ پائیدار امن اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ افغانوں کو اپنے ملک کے مستقبل کا اختیار ہونا چاہیے۔

اکتوبر میں اس خطے کے اپنے آخری دورے میں خصوصی نمائندے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا کہ وہ بااختیار مذاکراتی ٹیمیں منظم کریں اور یہ دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی ہوئی کہ دونوں فریقین اس سمت میں قدم بڑھا رہے ہیں۔ امریکہ بدستور ایک ایسے سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے جس کے نتیجے میں جنگ اور امریکہ و دنیا کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا خاتمہ ہو سکے۔ پرامن افغانستان خطے کی تجارت و ترقی میں عمل انگیز کا کردار ادا کر سکتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں