rss

انسانی امداد کی انتظامی کونسل کا قیام وزیرخارجہ مائیک پومپئو کا بیان

Facebooktwittergoogle_plusmail
Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Español Español, Português Português

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
13 نومبر 2018

 

دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کی جانب سے امدادی معاونت مزید بہتر بنانے کے لیے میں نے امریکی انسانی امداد کو مربوط کرنے اور اس کی نگرانی کی غرض سے ”انسانی امداد کی انتظامی کونسل” نامی ایک نیا اعلیٰ سطحی طریقہ کار تشکیل دیا ہے۔ اس کونسل کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی کے مقاصد میں معاونت کے لیے انسانی امداد کی باترتیب، موثر اور کارگر فراہمی کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں  کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس میں بوجھ بانٹنے اور اقوام متحدہ میں انسانی امداد کے حوالے سے اصلاحات جیسے اقدامات کا فروغ بھی شامل ہے۔

دفتر خارجہ آبادی، مہاجرین اور مہاجرت کے دفتر، یوایس ایڈ اور دفتر برائے جمہوریت، جنگ اور انسانی امداد کے ذریعے امریکی انسانی معاونت کے فروغ اور عملدرآمد میں اہم اور تکمیلی کردار کا حامل ہے۔ کونسل کے قیام سے دونوں اداروں کے الگ الگ اور اہم کاموں میں معاونت کے ساتھ ان کی نگرانی اور احتساب کا عمل بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سفیر نیتھن اے سیلز نائب وزیر خارجہ برائے شہری سلامتی، جمہوریت و انسانی حقوق اور دفتر برائے جمہوریت، جنگ و انسانی امداد کے سربراہ ریئر ایڈمرل ٹم  زیمر اپنے تفویض شدہ اختیارات کے ساتھ کونسل کے معاون رہنما ہوں گے۔ دیگر ارکان میں دفتر برائے آبادی، مہاجرین و مہاجرت، بیرون ملک معاونت کے وسائل سے متعلق امریکی دفتر، دفتر برائے عالمی تنظیمی امور اور یوایس ایڈ میں دفتر برائے حکمت عملی، منصوبہ بندی و مہارت کے اعلیٰ سطحی رہنما شامل ہوں گے۔

یہ کونسل امریکہ کو انسانی امداد کے اثرات و نتائج میں بہتری لانے کے قابل بناتے ہوئے تنازعات پر ردعمل کے اظہار، دیگر پیچیدہ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات پر ردعمل کی پرفخر امریکی روایت  برقرار رکھنے کے لیے اہم قیادت اور ارتباط مہیا کرے گی۔ دیگر عطیہ دہندگان کو امدادی بوجھ بانٹنے کے لیے تیار کرنا اس کونسل کی اہم ترجیحات میں شامل ہو گا۔ امریکہ اور دیگر عطیہ دہندگان کے نمایاں کردار کے باوجود ضروریات اور دستیاب وسائل میں خلا بڑھتا جا رہا ہے اور اسی لیے یہ امر اہم ہے کہ ہم اہلیت بہتر بنانے اور عطیہ دہندگان کے کردار میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں دگنی کریں تاکہ ضرورت مندوں کے مسائل کا پائیدار حل فروغ پا سکے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں