rss

ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان – کابل میں بم دھماکوں کی مذمت

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
20 نومبر 2018

 

امریکہ آج کابل میں ایک مذہبی اجتماع پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس  میں کم از کم 40 شہری ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ہم متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ یہ شرمناک اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب افغان عوام پرامن ماحول میں عیدمیلادالنبی منا رہے ہیں۔ اس واقعے سے ان لوگوں کی بزدلی اور سفاکی کا اظہار ہوتا ہے جو افغانستان میں تشدد کو دوام دینے میں لگے ہیں۔

امریکہ افغانستان میں امن اور استحکام کے مقصد سے وابستہ اور افغان عوام کے ساتھ ہے جو امن کے خواہاں اور تشدد کے ایسے ہولناک واقعات سے پاک مستقبل چاہتے ہیں


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں