rss

پاکستان کے علاقے اورکزئی اور کراچی میں حملے ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
23 نومبر 2018

 

امریکہ پاکستانی علاقے اورکزئی اور کراچی میں آج ہونے والے دہشت گرد حملوں کی کڑی مذمت کرتا ہے جن میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ہم متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔ ہم کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے فوری اور دلیرانہ ردعمل کی بھی ستائش کرتے ہیں جس کی بدولت بڑا جانی نقصان روکنے میں مدد ملی۔ دہشت گردی کے ان واقعات پر امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور خطے میں ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کے مواقع کی تلاش جاری رکھے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں