rss

ممبئی حملوں کی برسی پر وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا بیان

Facebooktwittergoogle_plusmail
हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
25 نومبر 2018

 

ممبئی میں دہشت گرد حملوں کی 10ویں برسی پر امریکی حکومت اور تمام امریکیوں کی جانب سے میں انڈیا اور ممبئی شہر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں جن کے عزیز اس وحشیانہ کارروائی میں کھو گئے۔ ان حملوں میں چھ امریکی شہری بھی ہلاک ہوئے۔ 26/11 کے اس وحشیانہ عمل نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

یہ متاثرین کے اہلخانہ کی توہین ہے کہ دس برس بعد بھی ممبئی حملوں کے منصوبہ سازوں کو سزا نہیں ہو سکی۔ ہم تمام ممالک خصوصاً پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس سفاکی کے ذمہ داروں بشمول لشکرطیبہ اور اس سے متعلقہ افراد پر پابندیاں عائد کرے۔

امریکہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ انصاف کے صلے کے پروگرام (آر ایف جے) کے تحت ایسے کسی بھی فرد کی گرفتاری یا اسے سزا دلانے کے ضمن میں مددگار معلومات کی فراہمی پر 5 ملین ڈالر انعام کی نئی پیشکش کر رہا ہے جو 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی یا اس سلسلے میں کسی طرح کی سہولت دینے میں ملوث رہا ہو۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں