rss

نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا جنیوا اور برسلز کا دورہ

Facebooktwittergoogle_plusmail
Français Français, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 نومبر 2018

 

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز 26 تا 30 نومبر 2018 سوئزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا اور بیجلیم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کریں گی۔ سفیر ویلز جنیوا میں سیاسی امور کے نائب وزیر ڈیوڈ ہیل سے ملیں گی جو افغانستان پر جنیوا وزارتی کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد افغان عوام کے لیے پائیدار امن اور خوشحالی کے حصول کی خاطر مشترکہ کوشش میں پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ کانفرنس کے موقع پر نائب وزیر ہیل، سفیر ویلز اور افغانستان میں امریکی سفیر جان بیس افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وسیع دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ سفیر ویلز متعدد بڑے عطیہ دہندگان اور ہماری عسکری کوشش میں شریک ممالک کے نمائندوں نیز افغان سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملیں گی۔

سفیر ویلز برسلز میں یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ اس دوران خطہ ہندوالکاہل سے متعلق حکمت عملی اور افغانستان و جنوبی ایشیا کے حوالے سے باہمی کوششیں زیربحث آئیں گی۔ سفیر ویلز برسلز میں علاقائی میڈیا مرکز میں صحافتی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی جس میں جنیوا کانفرنس اور اس کے اہم نتائج پر بات ہو گی


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں