rss

‘ایکسپو 2020 دبئی’ میں مجوزہ امریکی پویلین کی ابتدائی تصاویر

Facebooktwittergoogle_plusmail
हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية, Français Français

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان

 

 

امریکی دفتر خارجہ کو ‘ایکسپو 2020 دبئی’ میں مجوزہ امریکی پویلین کی تصاویر اور منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔ امریکی پویلین کو ‘آپ کو کونسی چیز تحرک دیتی ہے؟’ کا نام دیا گیا ہے۔ ‘تحرک کا جذبہ’ نقل و حمل اور حرکت کے میدان میں امریکی تجارت و ثقافت کے بہترین انداز کو نمایاں کرے گا۔

دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والے پروگراموں میں ‘پویلین یوایس اے 2020’ کی جانب سے امریکی پویلین کی تعمیر، ڈیزائن اور تجربے سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ پویلین یوایس اے 2020 نے ایک نئی ویب سائٹ (www.pavilion2020.org) شروع کی ہے جس پر پویلین کے موضوعات اور بیرونی ڈیزائن کے بارے میں دو مختصر ویڈیوز موجود ہیں اور امریکی پویلین کے ابتدائی معاونین کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ امریکی پویلین کی معاونت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ اس پویلین کو کسی طرح کے وفاقی وسائل فراہم نہیں کیے جاتے۔

دفتر خارجہ میں ایکسپو یونٹ کے نمائندوں اور متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے 26 اور 27 نومبر کو دبئی میں ‘ایکسپو 2020 دبئی’ کے سلسلے میں عالمی شرکا کے اجلاس کے اختتامی پروگراموں میں ‘پویلین یوایس اے 2020’ کے ساتھ شرکت کی۔

20 اکتوبر 2020 سے 10 اپریل 2021 تک ہونے والی ‘ایکسپو 2020 دبئی’ مشرق وسطیٰ میں پہلی ایکسپو (یہ عالمی میلے کے نام سے بھی مشہور ہے) ہو گی۔ متوقع طور پر اس میں خطے اور دنیا بھر سے 25 ملین لوگ آئیں گے۔ ایکسپو 2020 دبئی کا موضوع ‘اذہان کا میل، مستقبل کی تخلیق’ ہے اور یہ اس امکان کا اظہار ہے کہ جب بامعنی رفاقتیں اور شراکتیں فروغ پاتی ہیں تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے دفتر خارجہ کے ایکسپو یونٹ کی ویب سائٹ (https://www.state.gov/r/expo/) پر جائیے جہاں آپ اس منصوبے کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات تک رسائی کے لیے ایک ‘لسٹ سرو’ کو بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں یا ای میل ([email protected]) کے ذریعے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں