rss

ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان – پاکستان میں عالمگیر غیرسرکاری تنظیموں پر پابندی

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
4 دسمبر 2018

 

امریکہ کو پاکستان میں مقامی اداروں کی شراکت سے عالمگیر غیرسرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے اہم کردار کا اعتراف ہے جو آفات میں مدد سے لے کر انسانی و معاشی ترقی اور انسانی حقوق و جمہوری اقدار کے فروغ تک بہت سے مقاصد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ پاکستان بھر میں ہزاروں لوگ ان تنظیموں میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ متحرک، صحت مند، جمہوری اور خوشحال ملک کے حوالے سے پاکستانی حکومت اور عوام کے تصور پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور عام پاکستانی مردوخواتین اور بچوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں کردار ادا کرنے پر ہم ان تنظیموں اور ان کے لیے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس تناظر میں امریکہ کو افسوس ہے کہ پاکستانی حکومت نے 18 آئی این جی اوز کو  اپنی کارروائیاں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو کئی سال سے ملک میں کام کر رہی ہیں۔ ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ان تمام عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے جو ملک کا مستقبل روشن بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں