rss

وزیر خارجہ پومپئو کی افغان صدر غنی سے بات چیت

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
5 فروری 2019

 

نائب ترجمان رابرڈ پیلاڈینو کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج افغان صدر غنی سے بات چیت کی جس کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کے لیے امریکی عزم کا اعادہ تھا۔ وزیر خارجہ نے ایک جامع امن عمل میں سہولت دینے کے لیے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے نمایاں کردار کا تذکرہ کیا۔ وزیر خارجہ نے تشدد کے خاتمے اور افغان حکومت کے لیے شرائط طے کرنے کے لیے افغان فریقین میں بات چیت اور جنگ بندی کے کردار نیز دیگر افغان رہنماؤں اور طالبان کے مل بیٹھنے اور ایک سیاسی تصفیے کے لیے گفت و شنید کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آخر میں وزیر خارجہ نے 2001 سے اب تک افغان عوام کی حاصل کردہ اہم کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور امریکہ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت کی خواہش ظاہر کی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں