rss

انڈیا میں دہشت گرد حملے پر وائٹ ہاؤس کے سیکرٹری اطلاعات کا بیان

English English, हिन्दी हिन्दी

دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
14 فروری 2019

 
 

امریکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے جس میں انڈیا کے نیم فوجی دستوں کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک اور 44 دیگر زخمی ہوئے۔ ہم اس ظالمانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں، انڈین حکومت اور عوام سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان سے کہتا ہے کہ وہ اپنی زمین پر سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کی مدد اور انہیں محفوظ ٹھکانے فراہم کیے جانے کا سلسلہ بند کرے جن کا واحد مقصد خطے میں افراتفری، تشدد اور دہشت پھیلانا ہے۔ اس حملے کے بعد امریکہ اور انڈیا میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون اور باہمی ربط میں مزید مضبوطی آئے گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں