امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
14 فروری 2019
امریکہ انڈین ریاست جموں و کشمیر میں آج سنٹرل ریزرو پولیس فورس پر دہشت گرد حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے۔ ہم اس حملے کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کی تمام اشکال کا خاتمہ کرنے کے لیے انڈین حکومت کے ساتھ تعاون کا مستقل عزم رکھتا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروہ جیش محمد نے اس وحشیانہ جرم کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ہم تمام ممالک سے کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے دینے اور ان کی مدد کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارردادوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
