rss

بنگلہ دیش کے لیے ‘مشترکہ ردعمل کے منصوبے’ کے آغاز پر نئی انسانی امداد کا اعلان

العربية العربية, English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
میڈیا بیان
15 فروری 2019

 

آج جنیوا میں امریکہ نے بنگلہ دیش کے لیے اقوام متحدہ کا مشترکہ ردعمل کا منصوبہ شروع ہونے پر انسانی امداد کی مد میں 60 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ اس مالی معاونت سے بنگلہ دیش میں موجود 900000 سے زیادہ روہنگیا باشندوں اور ان کی میزبان آبادی کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جن میں بیشتر برما سے تعلق رکھنے والی روہنگیا خواتین اور بچے ہیں۔ اس امداد سے وہ روہنگیا بھی مستفید ہوں گے جو اگست 2017 سے بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں جب برمی سکیورٹی فورسز نے ان پر مظالم شروع کیے تھے۔ ان ظالمانہ کارروائیوں میں برما کی شمالی ریاست راخائن کے  روہنگیا دیہات میں نسلی صفائی بھی شامل ہے۔

امریکہ برما اور بنگلہ دیش میں آنے والے ان بحرانوں میں امداد دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جو اگست 2017 میں تشدد کے آغاز سے اب تک 449 ملین ڈالر دے چکا ہے جن میں سے قریباً 406 ملین بنگلہ دیش میں جاری امدادی پروگراموں میں دیے گئے۔ ہم دوسرے ممالک سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اس امدادی کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

امریکی امداد میں اس بحران سے متاثرہ لوگوں بشمول بنگلہ دیشی میزبان آبادیوں اور برما و خطے میں بے گھر ہونے والوں کو تحفظ، ہنگامی پناہ، خوراک، پانی نکاسی آب کی سہولت، علاج معالجہ، نفسیاتی معاونت اور تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی مالی معاونت سے امدادی تنظیموں اور بنگلہ دیشی حکومت کو پناہ گزین کیمپوں میں بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے اور مون سون و طوفانی موسموں کےدوران  پناہ مہیا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

امریکہ اس انسانی بحران کے متاثرین کو مدد دینے پر بنگلہ دیشی حکومت کی فیاضی کو سراہتا اور متاثرہ آبادی تک امداد کی پہنچ یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کی ستائش کرتا ہے۔

ہم برما پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایسے حالات پیدا کرے جن میں جبری بے گھر ہونے والے یہ متاثرین باخبر رضامندی کی بنا پر رضاکارانہ، محفوظ، باوقار اور دیرپا طور سے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں