rss

ہیدا نوئرٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزدگی پر غور کا معاملہ

Español Español, English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский, Português Português

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
دفتر خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کا بیان
16 فروری 2019

 

آج ہیدا نوئرٹ نے اقوام متحدہ میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کے لیے زیرغور اپنا نام واپس لے لیا۔ صدر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی نامزدگی کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ : ”میں صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پومپئو کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر تقرری پر غور کے لیے میرے نام پر اعتماد کیا۔ تاہم گزشتہ دو ماہ میرے اہلخانہ کے لیے صبرآزما رہے اور اسی لیے میرے خاندان کا بہتر مفاد اسی میں ہے کہ میں اپنا نام واپس لے لوں۔ گزشتہ دو برس امریکی انتظامیہ میں کام کرنا میری زندگی کا اعلیٰ ترین اعزاز تھا اور میں صدر، وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ میں اپنے ساتھیوں کی ہمیشہ شکرگزار رہوں گی جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔”

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو: ”ہیدا نوئرٹ نے میری ٹیم کی سینئر رکن کی حیثیت سے اپنے فرائض بے مثل قابلیت سے انجام دیے۔ میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے زیرغوراپنا نام واپس لینے سے متعلق  ان کے اس  ذاتی فیصلے کا بے حد احترام کرتا ہوں۔ میں ہیدا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے علم ہے کہ وہ ہر کردار میں اس قوم کی غیرمعمولی  نمائندہ رہیں گی۔”


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں