rss

خصوصی سفیر براؤن بیک کا اسلام آباد اور ابوظہبی کا دورہ

العربية العربية, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
میڈیا بیان
21 فروری 2019

 

 

عالمگیر مذہبی آزادی کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر سیم براؤن بیک 21 تا 25 فروری پاکستان میں اسلام آباد اور متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔

خصوصی سفیر کی حیثیت سے اسلام آباد کے اپنے پہلے دورے میں سفیر براؤن بیک اعلیٰ سطحی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں مذہبی آزادی کے فروغ کے مواقع پر بات چیت کریں گے۔

سفیر براؤن بیک بعدازاں ابوظہبی جائیں گے جہاں وہ مذہبی آزادی کے فروغ پر 2018 کے وزارتی اجلاس کی پہلی علاقائی کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔ ‘انتہاپسندی کے خلاف بین المذاہب رواداری کی تعلیم’ کے موضوع پر اس کانفرنس کا میزبان متحدہ عرب امارات ہے۔

کانفرنس میں شرکا کی بڑی تعداد موجود ہو گی جن میں سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہرین شامل ہیں۔ سفیر براؤن بیک مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کے تبادلے، مذہبی آزادی سے متعلق نصاب متعارف کرانے کی حوصلہ افزائی نیز خطے اور اس سے پرے تعلیمی ارتقا میں تمام عقائد کا احترام یقینی بنانے کے لیے فریقین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم [email protected] پر رابطہ کیجیے اور ٹویٹر پرسفیر براؤن بیک کے دورے سے متعلق اطلاعات تک رسائی کے لیے @IRF_Ambassador کو فالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں