rss

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ کرغیزستان و ازبکستان

English English, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
24 فروری 2019

 
 

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ کرغیزستان و ازبکستان
میڈیا بیان

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول (پی ڈی اے ایس) ایلس ویلز 25 تا 28 فروری ایک وفد کے ہمراہ کرغیزستان میں بشکک اور ازبکستان میں تاشقند کا دورہ کریں گی۔

سفیر ویلز بشکک میں اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیداروں سے ملیں گی اور امریکن یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیا میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کریں گی۔ وہ کرغیز جمہوریہ کے وزیر خزانہ باکتیگل جینبائیوو کے ساتھ ایک مشترکہ سرکاری تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ یہ تقریب ہماری حکومت کی جانب سے کرغیزستان کو 4.6 ملین ڈالر کے اثاثہ جات واپس کرنے میں تعاون پر مبنی کامیاب کوششوں کے حوالے سے ہو گی۔ یہ وہ اثاثے ہیں جو سابق صدر کرمان بیک بیکائیوو کے خاندان نے کرغیز عوام سے غصب کیے تھے۔

بعدازاں سفیر ویلز تاشقند جائیں گی جہاں وہ امریکہ کے بین الاداری وفد کی قیادت کرتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو کے ساتھ امریکہ ازبکستان سالانہ دوطرفہ مشاورت میں شریک ہوں گی۔ سفیر ویلز ازبک حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی جن میں سلامتی سے متعلق عالمگیر و علاقائی معاملات پر امریکہ ازبک تعاون، افغانستان میں امن عمل، معاشی و تجارتی معاہدوں، انسانی حقوق بشمول مذہبی آزادی اور عدالتی اصلاحات، تعلیم اور انسانی حقوق پر امریکی ازبک مشترکہ پروگراموں پر بات چیت ہو گی۔ یہ مئی 2018 میں صدر مرزیویو کے تاریخی دورہ واشنگٹن کے بعد پہلی سالانہ دوطرفہ مشاورت ہو گی۔ اس دورے سے امریکہ اور ازبکستان میں تزویراتی شراکت کے نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔

امریکہ صدر مرزیویو کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مدد دینے اور دونوں ملکوں کے عوام میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ازبکستان کے ساتھ اپنی شراکت میں مضبوطی لانے کا منتظر ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں