rss

دفتر خارجہ کی جانب سے امریکہ اور انڈیا کے مابین اعلیٰ تعلیم میں تحقیقی اشتراک کے اقدام کا آغاز

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
6 مارچ 2019

 

آج امریکی دفتر خارجہ میں جنوبی و وسطی ایشیائی امور کا دفتر ‘پارٹنرشپ 2020’ کا آغاز کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد امریکی اور انڈین اداروں میں 21ویں صدی کے اہم علمی شعبہ جات میں تحقیقی شراکتیں قائم کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت امریکی دفتر خارجہ نے اوماہا میں واقع یونیورسٹی آف نبراسکا کو 1.15 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ یہ یونیورسٹی امریکی یونیورسٹیوں کو اپنے جیسے انڈین اداروں کے ساتھ مشترکہ تحقیق کے لیے مسابقتی بنیادوں پر ضمنی عطیات دے گی۔ اس اقدام سے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اشتراک کار کی بدولت امریکہ اور انڈیا میں تزویراتی شراکت مضبوط ہو گی اور متعلقہ اقتصادی نمو کو فروغ ملے گا۔ پارٹنرشپ 2020 میں جن شعبہ جات پر خاص توجہ دی جانا ہے ان میں جدید انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت، صحت عامہ، توانائی اور دیگر شامل ہیں۔ اس ضمن میں تزویراتی و عالمگیر مطالعے کا مرکز مشاورتی کردار ادا کرتے ہوئے موجودہ کامیاب شراکتوں کی نشاندہی اور مقامی حکومت و سول سوسائٹی کے ساتھ رابطے کا کام کرے گا۔

پارٹنرشپ 2020 میں شرکت کے خواہش مند ادارے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

https://www.unomaha.edu/international-studies-and-programs/engagement/partnership2020/index.php.

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے [email protected]


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں