rss

دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کے لیے سالانہ بجٹ کی درخواست

हिन्दी हिन्दी, English English, Français Français, Português Português, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائےترجمان
دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کے لیے سالانہ بجٹ کی درخواست
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو کا خط
واشنگٹن ڈی سی
20S20

 
 

دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ قومی سلامتی کے مشکل ترین مسائل کے حل اور ہماری آزادیوں کے تحفظ کے ناگزیر ذرائع ہیں۔ ہماری ٹیمیں شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے، چین اور روس کے خلاف بڑی طاقتوں کا مقابلہ جیتنے، جبر کے خلاف وینزویلا کے عوام کی حمایت، وبائی بیماریوں کو اپنی سرحدوں تک پہنچنے سے روکنے اور دنیا کے ممالک کو معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے ایسے شراکت دار بنانے کے لیے روزانہ کام کرتی ہیں جو خود پر انحصار کرتے ہوں۔

امریکی انتظامیہ کے خارجہ پالیسی سے متعلق اہداف حاصل کرنے کے لیے دونوں اداروں کو اپنے سفارتی اور بیرون ملک امدادی پروگراموں کے لیے مناسب وسائل درکار ہیں۔ مالی سال 2020 کے بجٹ میں امریکی شہریوں کے تحفظ، امریکی کاروباروں کے لیے مواقع میں اضافے کے لیے بیرون ملک امداد کے ذریعے امریکی حوشحالی کے فروغ اور ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کی مدد کے لیے 40 ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔ ہماری درخواست کی بنیاد اس رہنما اصول پر ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ڈالر دانشمندانہ انداز میں خرچ کیے جانے چاہئیں۔ ہم کامیاب نتائج لانے، پروگراموں کو مزید موثر بنانے، خودانحصاری کے مرحلے تک پہنچنے والے ممالک کی امریکی امداد وصول کرنے والے ملک کے درجے سے تبدیلی اور ایک نئے مستحکم وقف کھاتے اور پروگرام پر عملدرآمدی ڈھانچے کے ذریعے امریکی انسانی امداد کا استعمال بہتر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس درخواست میں ہمارے سفارت کاروں اور ہماری سرحدوں کی حفاظت، ہماری افرادی قوت کی بھرتی اور ترقی اور ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے درکار فنڈ بھی شامل ہیں۔

یہ بجٹ یوایس ایڈ کے لیے ایک بڑی ساختی تنظیم نو سے متعلق تجویز بھی پیش کرتا ہے تاکہ ادارے کو عملی طور پر مزید ہم آہنگ بنایا جائے اور اس کی کارکردگی مزید عملی رخ پر استوار کی جائے تاکہ بہتر ڈھانچے کی بدولت دنیا بھر میں خارجہ پالیسی کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔

بنیادی نوعیت کے پروگراموں اور افرادی قوت بارے وعدوں کے علاوہ ہم ایسے اہم پروگراموں پر بھی رقم خرچ کر رہے ہیں جن سے مستقبل میں جمہوریتیں اور شراکتیں تقویت پائیں گی۔

خطہ ہندوالکاہل میں امریکی سفارتکاری اور معاونت کی بدولت خطے بھر کے ممالک میں معاشی صلاحیت، سلامتی کے شعبے میں اہلیتیں اور حکومتی ڈھانچے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ اس سے امریکیوں کو معاشی فوائد بھی حاصل ہو رہے ہیں۔ دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ شمالی عراق اور دیگر خطوں میں نسلی و مذہبی اقلیتوں کو اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کرنے اور روشن مستقبل تخلیق کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ اور ایسے دیگر بنیادی اقدامات دنیا بھر میں اچھائی کی قوت کے طور پر امریکہ کے مستقل مشن کا طاقتور اظہار ہیں۔

ہمیں امریکی مفادات کو مقدم رکھنا اور دنیا بھر میں آزادی کا روشن مینارہ بننا ہے۔ کانگریس کی مدد اور وسائل کے تزویراتی اور موثر انداز میں استعمال سے یہ بجٹ ایسے ہی نتائج لائے گا۔
مخلص
مائیکل آر پومپئو
وزیر خارجہ


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں