rss

مالی سال 2020 کے لیے بجٹ درخواست پر یوایس ایڈ کے منتظم مارک گرین کا بیان

Español Español, English English, Français Français, Português Português, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ)
دفتر اطلاعات
برائے فوری اجرا
11 مارچ 2019

 

ٹیلی فون: 1.202.712.4320
ای میل: [email protected]

 

آج صدر ٹرمپ نے مالی سال 2020 کے لیے اپنی بجٹ درخواست جاری کی جس میں امریکی دفتر خارجہ اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کے لیے مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر شامل ہیں۔ یہ بجٹ ہمارے شراکت دار ممالک میں حکومتوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو صلاحیت پیدا کرنے، منصوبہ بندی، مالیات نیز اپنے ترقیاتی مسائل کا حل نکالنے کے ذریعے خود انحصاری کے سفر میں مدد کے لیے یوایس ایڈ کے طریق کار کو فروغ دے گا۔ مالی سال 2020 کے بجٹ کی بنیاد اس اصول پر ہے کہ دیگر عطیہ دہندگان کو بھی دنیا بھر میں معاشی ترقی میں مدد دینے اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اپنا جائز حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

یہ بجٹ ادارے کی تنظیم نو سے متعلق اندرونی کوششوں (”یوایس ایڈ کی تبدیلی”) کا اظہار بھی ہے جس کا مقصد ہمارے ادارے کو عملی میدان میں زیادہ مرتکز اور ہم آہنگ بنانا نیز امریکی خارجہ پالیسی کےاہداف آگے بڑھانے کا مقصد حاصل کرنا ہے۔ مالی سال 2020 کے بجٹ میں امریکی انسانی امداد کو ایک نئے مستحکم وقف کھاتے اور پروگرام پر عملدرآمد کے ڈھانچے کے ذریعے بہتر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں یہ تصور بھی شامل ہے کہ ہم طاقتور ذرائع جیسا کہ نجی شعبے کے ساتھ زیادہ شمولیت، مزید مقامی وسائل اکٹھے کرنے اور ترقیاتی مالیات  کے نئے ادارے اور دفتر خارجہ کی جانب سے منتظم کردہ سفارتی تعلقات  کے ذریعے بیرون ملک امداد میں کمی لانے کے لیے ترقیاتی شعبے میں کیسے خرچ کر سکتے ہیں۔

بجٹ میں مختص کردہ وسائل کے ذریعے یوایس ایڈ وقار اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بنیادی امریکی اقدار کے طور پر مذہبی و نسلی رواداری، جامعیت اور آزادی کے لیے بھی کام جاری رکھے گا اور امریکی قومی سلامتی اور معاشی خوشحالی کے فروغ کے لیے پرامن، آزاد اور ترقی پاتے شراکت دار بنائے گا۔ اسی لیے بجٹ میں اضافی وسائل کی درخواست کی گئی ہے کہ تاکہ مشرق وسطیٰ اور ہر کہیں مذہبی و نسلی اقلیتوں کو ہنگامی معاونت مہیا کی جائے، انہیں روزگار کے حصول، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور رواداری و پرامن بقائے باہمی کی روایت کے فروغ میں مدد دی جا سکے۔ بجٹ میں روس کے نقصان دہ اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے انتظامیہ کی خطہ ہندوالکاہل سے متعلق حکمت عملی کو وسعت دینے کے لیے اہم پروگرام جاری رکھنے اور مالی وسائل میں نمایاں اضافے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

مالی سال 2020 کے لیے صدر کی بجٹ درخواست میں 19.2 ارب ڈالر کی رقم کا مکمل یا جزو ی انصرام و استعمال یوایس ایڈ نے کرنا ہے۔ صدر کی جانب سے درخواست کردہ مالی وسائل کے ساتھ یوایس ایڈ کے مردوخواتین ترقی پذیر ممالک کو خودانحصاری  اور خوشحالی کی راہ پر پیش رفت میں مدد دیتے رہیں گے جس کے نتیجے میں بالاآخر ترقیاتی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں