rss

مالی سال 2020 کے لیے دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کی بجٹ درخواست

Español Español, English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
11 مارچ 2019

 
 

مالی سال 2020 کے لیے دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کی بجٹ درخواست
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

آج صدر ٹرمپ نے مالی سال 2020 میں دفتر خارجہ اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کے بجٹ کے لیے 40 بلین ڈالر کی درخواست کی۔ یہ درخواست صدر کی جانب سے ہمارے ملک کے تحفظ اور امریکی مفادات کو اولیت دینے کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

اس بجٹ میں امریکی شہریوں کے تحفظ، امریکی خوشحالی میں اضافے اور ہمارے اتحادیوں و شراکت داروں کی مدد کے لیے وسائل مرتکز کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ کی بنیاد اس رہنما اصول پر ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ڈالر دانشمندانہ طریقے سے استعمال ہونے چاہئیں اور یہ کامیاب نتائج سامنے لانے، پروگراموں کی تاثیر میں اضافے، انسانی امداد کے بہتر استعمال اور شراکت دار ممالک کو امریکی عوام کی جانب سے فیاضانہ طور سے مہیا کردہ امدادی پروگراموں سے خوانحصاری میں اضافے کی جانب لے جانے کے لیے ہمارے عزم کی توثیق کرے گا۔ اس بجٹ میں ہمارے سفارت کاروں اور ہماری سرحدوں کے تحفظ، 21ویں صدی کی افرادی قوت کی بھرتی اور اسے ترقی دینے اور ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈھانچے میں جدت لانے کو ترجیح دی گئی ہے۔

صدر کی جانب سے مالی سال 2020 کے بجٹ میں درخواست کردہ وسائل اور ٹیکس دہندگان کے ڈالروں کے موثر انداز میں استعمال سے دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ امریکی عوام کے لیے نتائج لانے کی بہتر پوزیشن میں ہیں اور دنیا بھر میں اچھائی کی قوت کے طور پر امریکہ کے مستقل مقصد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مالی سال 2020 کے بجٹ کی درخواست سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی یہاں وزٹ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں