rss

وزیر خارجہ پومپئو کی انڈین سیکرٹری خارجہ گوکھلے سے ملاقات

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
11 مارچ 2019

 

نائب ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج انڈین سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر پومپئو نے اس امر کی تصدیق کی کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انڈیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیر پومپئو اور سیکرٹری خارجہ گوکھلے میں دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور پاکستان کے لیے اس کی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری بامعنی کارروائی کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی باہمی شراکت کی طاقت کا تذکرہ ہوا اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی تعاون میں مزید اضافے کے طریقے زیربحث آئے۔ دونوں میں خطہ ہندوالکاہل کے لیے ہمارے تکمیلی تصورات، امریکہ اور انڈیا کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت بشمول متوازن اور دوطرفہ انداز میں باہمی تجارت کو وسعت دینے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں