rss

افغان مفاہمتی عمل کے لیے خصوصی نمائندے خلیل زاد کا افغانستان، برطانیہ، بیلجیم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ

English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 مارچ 2019

 

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 25 مارچ سے 10 اپریل تک افغانستان، برطانیہ، بیلجیم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ کریں گے۔ یہ دورے ایسے امن عمل میں سہولت دینے کے لیے ہونے والی مجموعی کوشش کا حصہ ہیں جس میں تمام افغان فریقین ایک جامع بین الافغان مذاکرات کے لیے جمع ہوں۔ خصوصی نمائندے کابل میں افغان حکومت اور دیگر افغانوں سے طالبان کے ساتھ امریکی بات چیت کی صورتحال پر مشاورت، ایک جامع مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور بین الافغان بات چیت و مذاکرات میں آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خصوصی نمائندے امن مذاکرات کی صورتحال پر بات چیت اور افغانستان میں امن و ترقی کے لیے عالمی برادری کے مستقل عزم کو مربوط بنانے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں سے ملیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں