rss

مورگن اورٹیگس کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری

English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
مورگن اورٹیگس کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو کا بیان
3 اپریل 2019
واشنگٹن، ڈی سی

 
 

مجھے مورگن اورٹیگس کا دفتر خارجہ میں ہماری نئی ترجمان کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔ مورگن اس عہدے کے لیے غیرمعمولی اہلیت اور سرکاری خدمات کے نمایاں ریکارڈ کی حامل ہیں۔ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں مالیاتی خدمات، مشاورت اور سفارت کاری کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ وہ امریکی بحریہ میں حاضر سروس ریزرو افسر ہیں اور انہوں نے ‘گو ایڈوائزرز’ کی شریک بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ فاکس نیوز میں قومی سلامتی کے امور پر تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ مورگن نے ‘ای وائی جیو سٹریٹجک بزنس گروپ’ کے قیام میں بھی مددگار کردار ادا کیا اور وہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے گاہکوں سے متعلق خدمات عامہ کے گروپ میں عالمگیر تعلقات عامہ کی منتظم بھی رہ چکی ہیں۔

قبل ازیں مورگن محکمہ خزانہ میں انٹیلی جنس تجزیہ کار تھیں اور انہوں نے امریکہ ادارہ برائے عالمی ترقی میں سرکاری خدمات کا آغاز کیا جہاں 2007 میں انہوں نے کئی ماہ عراقی دارالحکومت بغداد میں گزارے۔ عراق میں خدمات انجام دینے کے بعد انہیں 2010 میں نائب امریکی خزانہ اتاشی کے طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

بلاشبہ مورگن دفتر خارجہ کو امریکی عوام کے لیے اور عالمی برادری میں حکومت کی خارجہ حکمت عملی کی ترجیحات کے فروغ اور دفاع کے مشن کی تکمیل میں مدد دیں گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں